تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں سال 2024میں 5 لاکھ 69 ہزار 372مریضوں کا علاج کیاگیا۔

تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں سال 2024میں 5 لاکھ 69 ہزار 372مریضوں کا علاج کیاگیا۔
3 لاکھ 36 ہزار 24 مریض او پی ڈی جبکہ 2 لاکھ 33 ہزار 413 مریضوں نے ایمرجنسی سے رجوع کیا، 7 ہزار 930 سرجریز کئے گئے
ہسپتال کی ایمرجنسی کو مزید مستحکم جبکہ عوام کی سہولت کے لئے متعدد نئے شعبے کھول دئے گئے، ہسپتال ڈائریکٹرڈاکٹرخالد مسود
تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس نے سال2024میں عوام کو دی جانے والی سہولیات پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 5لاکھ69ہزار372مریضوں کو علاج کی سہولت دی گئی جس میں 3لاکھ 36ہزار24مریضوں نے او پی ڈی جبکہ 2لاکھ 33ہزار372 مریضوں نے ایمرجنسی سے رجوع کیا، اسی طرح ہسپتال میں چھوٹے بڑے 7ہزار930پریشن کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف اقسام کے 6لاکھ 66ہزار796ٹیسٹ کئے گئے اسی طرح ہسپتال میں 72ہزار275ایکسرے، 5ہزار960سی ٹی اسکینز، 26ہزار286 الٹراساونڈ،36ہزار 186ای سی جیز، 956اینڈوسکوپیز کئے گئے۔سال 2024میں مجموعی طور پر 33ہزار229مریضوں کو داخل کرایا گیا، جس میں 20ہزار سے زائد داخلے صحت کار ڈ پر کئے گئے۔ سال 2024میں ہسپتال میں 11ہزار191بچوں کی پیدائش ہوئی۔اسی طرح ہسپتال میں 8ہزار554ڈائلاسز کئے گئے۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسود نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال میں بھی عوام کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم کیا، ہسپتال انتظامیہ نے سب سے پہلے مریضوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنے میں کمی کو یقینی بنایاگیا جس پر 90فیصد کامیابی حاصل کی جاچکی ہے۔ سال 2024میں صوابی میں بڑے حادثات اور دھماکہ کے تمام زخمیوں کو ہسپتال میں علاج کی سہولت دی گئی۔ جبکہ بستروں کی تعداد کو 350سے بڑھا کر 450تک پہنچایا گیا۔
ترجمان کے مطابق سال 2024میں ہسپتال میں عوام کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے متعدد چھوٹے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے جس میں یونسیف کے تعاون سے عالمی معیار کے مطابق 46بستروں پر مشتمل این آئی سی یو کا قیام شامل ہے۔ جہاں انتہائی سیریس بچوں کی بہترین دیکھ بھال کی جاتی ہے۔عوام کی سہولت کے لئے ایچ آئی وی فیملی کئیر سینٹربنایا گیاجبکہ ٹی بی کی تشخیص اور مفت علاج کی سہولت بھی بلا تعطل فراہم کی جاتی رہی۔ ترجمان کے مطابق ادارہ جاتی پریکٹس میں بھی علاج کے ساتھ ساتھ چھوٹے بڑے اپریشن کا سلسلہ جاری رہا اور مجموعی طور 2ہزار 989سرجریز کئے گئے۔ ہسپتال میں مریضوں کو مناسب قیمت پر اچھی کوالٹی کی ادویات کی فراہمی کے لئے فیئرپرائس فارمیسی قائم کی گئی جو نہ صرف او پی ڈی بلکہ ایمرجنسی مریضوں کو رعایتی قیمت پر ادویات فراہم کرتی ہیں۔انفیکشن کے شکار مریضوں کے لیے ہسپتال میں انفیکشس ڈیزیزاو پی ڈی کھول دی گئی ہے، جو صوبے کے چند ہی ہسپتالوں میں دستیاب ہے۔ اسی طرح، ہزاروں کلچر ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جو پہلے پشاور یا اسلام آباد بھیجے جاتے تھے۔ہسپتال میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر نئے آپریشن رومز اور سرجیکل یونٹس تیار کیے گئے ہیں، جو جلد فعال کر دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں