وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت روڈ ایسٹ مینجمنٹ سسٹم (RAMS) سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران، معاون خصوصی نے صوبہ بھر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو موثر طریقے سے منظم کرنے میں آر اے ایم ایس RAMS کی اہمیت پر زور دیا۔ اور کہا کہ RAMS ایک جامع نظام ہے جو سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے خیبر پختونخواہ میں سڑکوں کے نیٹ ورک کی نگرانی برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہیاور یہ سڑکوں کے منصوبوں کی بہتر منصوبہ بندی، دیکھ بھال اور پائیداری کو یقینی بناتا ہے۔ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سڑکوں، عمارتوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خدمات کو بڑھاتے ہوئیشہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ سی اینڈ ڈبلیو محکمے نے کئی تاریخی منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں پشاور میں ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر بھی شامل ہے، جس نے ملکی اور بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کی ہے۔ مزید برآں سوات موٹروے پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے تعاون سے ایک اہم بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ تعمیر کیا ہیجو صوبے میں رابطے کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی لگن کا ثبوت ہے۔ معاون خصوصی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ RAMS کو مزید مضبوط کیا جائے اور صوبہ بھر میں موثر روڈ مینجمنٹ اور انفراسٹرکچر کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔