صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و امداد باہمی فضل حکیم خان یوسفزئی کا گورنمنٹ کٹیل بریڈنگ اینڈ ڈیری فارم ہری چند ضلع چارسدہ کا تفصیلی دورہ

ڈیری فارم ہری چند سے حاصل ہونے والی پیداوار سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچایا جائے – صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کی ہدایت

*صوبائی حکومت مویشی پال زمینداروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے – صوبائی وزیر *

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، ماہی پروری و امداد باہمی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں لائیو سٹاک شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ مویشیوں کی بہترین افزائش نسل میں ہری چند فارمز کا کردار قابل ستائش ہے۔ صوبائی حکومت مویشی پال زمینداروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔مصنوعی نسل کشی مراکز سے مویشی پال حضرات کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ تاکہ مویشی پال کو نسل کشی کے امور میں مسائل کا سامنا نہ ہو اور بہترین قسم کے نسل حاصل کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اراکین صوبائی اسمبلی ارشد خان عمرزئی، اختر خان ایڈووکیٹ اور سطان روم خان کے ہمراہ گورنمنٹ کٹیل بریڈنگ اینڈ ڈیری فارم ہری چند ضلع چارسدہ کے دورے کے دوران کیا۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و امداد باہمی فضل حکیم خان یوسفزئی نے ہدایت کی کہ ڈیری فارم سے حاصل ہونے والے دودھ کی فروخت میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے تاکہ مقامی لوگوں کو معیاری غذائیت پر مبنی خالص دودھ مل سکے۔اس کے علاؤہ فارمز سے حاصل ہونے والی پیداوار میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر اصل خان اور محکمہ لائیو اسٹاک کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر لائیو سٹاک, فیشریز و امداد باہمی فضل حکیم خان یوسفزئی کو گورنمنٹ کٹیل بریڈنگ اینڈ ڈیری فارم ہری چند ضلع چارسدہ کے اعراض و مقاصد، کارکردگی اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریف کیا گیا۔ جبکہ گورنمنٹ کٹیل بریڈنگ اینڈ ڈیری فارم ہری چند کے مختلف سیکشن، لیبارٹریز، سیمنز پروڈکشن یونٹ اور مویشیوں کو دی جانے والی خوراک ونڈا کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مویشیوں کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔دورے کے دوران رکن صوبائی اسمبلی ارشد خان عمرزئی کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کٹیل بریڈنگ اینڈ ڈیری فارم ہری چند کے ساتھ ہرقسم کی تعاون کرینگے۔ فارم کی ترقی سے علاقے کی ترقی وابستہ ہیں۔ مقامی مویشی پال زمینداروں کو ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جائے۔دورے کے دوران ڈائریکٹر ڈیری فارم ڈاکٹر برہان الدین نے گورنمنٹ کٹیل بریڈنگ اینڈ ڈیری فارم ہری چند کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیری فارم کو رائل ڈچ حکومت کے امدادی پروگرام کے تحت سال 1982 میں قائم کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں واحد غیر ملکی کیٹل بریڈنگ اور ڈیری فارم سال 1982 میں 90 فریزین گائے اور 1 بیل درآمد کیا گیا۔ بعد میں فریزین گائے کے تبادلے کے ذریعے حکومت پنجاب سے 30 جرسی گائے حاصل کی گئی۔فارم میں غیر ملکی جانوروں کے ذریعے مقامی جانوروں کی دودھ اور گوشت کے پیداوار میں اضافہ کرنا ہیں۔اسطرح مختلف یونیورسیٹوں اور پیرا وٹرنری انسٹی ٹیوٹ سے آنے والے ترقی پسند کسانوں اور طلباء کیلئے ایک تدریسی ادارے اور پوسٹ گریجویٹ ویٹرنری طلباء کیلئے تحقیقی طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے فارم کی کارکردگی میں گہری دلچسپی لی اور فارم کی کارکردگی کو سراہا۔ اور اس بات پر زورں دیا کہ فارم اپنے معیار کو برقرار رکھیں اور صوبے کے زمینداروں کی خدمت بہترین طریقے سے جاری رکھیں۔

مزید پڑھیں