خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان نے کہا ہے کہ محکمہ لیبر میں شفافیت اور بہتری لانے کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں مزدوروں کی فلاح و بہبود موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ محنت کو ڈیجیٹائزڈ کرنے پر کام جاری ہے جس کا کام بہت جلد مکمل کر کے محکمہ کے تمام نظام کو آن لائن کر دیا جائے گا اور مزدوروں کو تمام سہولیات کی فراہمی آن لائن نظام کے ذریعے آسانی سے میسر ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے کی مختلف مزدور یونینز اور فیڈریشنز کے عہدیداران سے مزدوروں کے مسائل کے حوالے سے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری لیبر کیپٹن(ر) میاں عادل اقبال، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا محمد طفیل، وائس کمشنر ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشنز، ڈائریکٹر لیبر، پاکستان یونائٹیڈ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رازم خان سمیت دیگر مختلف مزدور یونینز اور فیڈریشنز کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو صوبے کے مختلف کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیا اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کم از کم اجرت، کے مزدوروں میڈکل بلوں میں تاخیر، ڈیتھ اور جہیز گرانٹ سمیت دیگر مسائل پر تفصیل سے بحث ہوئی صوبائی وزیر نے یونیز اور فیڈریشن کے عہدیداران کو یقین دلایا کہ مزدوروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے محکمہ کو ہدایت کی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے مسائل حل ہوجائیں گے۔