صوبائی وزیر زراعت کی سرکی لواغر-فقیر آباد روڈ پر بلا تاخیر کام شروع کرنے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر) محمد سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ان کاایجنڈا ہے اور اس اہم مقصد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔عوام کی بے لوث خدمت ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کرک میں سرکی لواغر- فقیر آباد روڈ کے معائنہ کے دوران کیا۔اس موقع پر عمائدین علاقہ، پارٹی کی مقامی قیادت اور متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر زراعت نے متعلقہ حکام کو مذکورہ روڈ پر بلا تاخیر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ روڈ انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس روڈ سے لواغر بیلٹ کا پورے ضلع کرک باالخصوص ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر کرک سٹی کے ساتھ آسان رابطہ ممکن ہو جائے گا اور عام آمدورفت اور معاشی تجارت میں بھی آسانی ہوگی۔ سجاد بارکوال نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ مین شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔کسی بھی علاقے کی تیز تر ترقی میں مواصلات و تعمیرات کے شعبے کے اہم کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس سے آمدورفت اور اشیاء کے نقل و حمل کے ساتھ ساتھ زمینداروں کو بھی اپنی اجناس منڈیوں تک بروقت پہچانے میں آسانی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں