وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری، ملک نیک محمد خان داوڑ نے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری، ملک نیک محمد خان داوڑ نے پیر کے روز شمالی وزیرستان کے گڑدی روغہ کے مقام پر ڈگری کالج رزمک کی سنگ بنیاد رکھی۔ افتتاحی تقریب میں علاقائی مشران، پارٹی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ یہ پہلا میگا پروجیکٹ ہے جو رزمک سب ڈویژن میں شروع کیا گیا ہے اور اس سے علاقے میں تعلیم و ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ملک نیک محمد خان داوڑ نے علاقے کے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت علاقے کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید منصوبے بھی شروع کرے گی تاکہ نوجوانوں کو بہترین تعلیمی سہولیات میسر ہو سکیں۔

مزید پڑھیں