محکمہ اعلیٰ تعلیم میں بہتری اور اصلاحات لانے کیلیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں،صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہاہے کہ میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا حقدار کو اپنا حق ضرور ملے گا انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں ہوگی بدعنوانی کرنے والوں کیلیے عدم برداشت کی پالیسی ہے، کرپشن سے پاک پاکستان پی ٹی آئی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وہ پیر کے روز محکمہ اعلیٰ تعلیم کے کمیٹی روم میں ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا میں اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں ریگولٹری اتھارٹی کے چئیرمین، سپیشل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو ہائیرایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر اتھارٹی کو مستحکم اور مضبوط بنانے کیلیے مختلف تجاویز بھی بیش کی گئیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ ضرورت مند اور قابل طلبہ کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر سکالرشپس کے مواقع مہیا کرنے کیلیے ایک میکینزم اور فامولا بنائیں انہوں نے کہا کہ قابل اور ضرورت مند سٹوڈنٹس کو سکالرشپس کے ذیادہ سے ذیادہ مواقع فراہم کرنے کیلیے کوشاں ہیں جس سے صوبے کے ضرورت مند اور قابل طلبہ بڑی تعداد میں مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں بہتری اور اصلاحات لانے کیلیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں اور محکمہ میں جہاں پر جو بھی خامی ہو اسے دور کرینگے۔