صوبے کے تمام ٹیکنیکل کالجز میں دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق

صوبے کے تمام ٹیکنیکل کالجز میں دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق ماڈرن ایکویپمنٹ کی فراہمی اور لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، طفیل انجم معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ٹیوٹا طفیل انجم نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح طلباء اور نوجوانوں کو معیاری فنی و تیکنیکی تعلیم کی فراہمی ہے جس سے ان کو مستقبل میں روزگار کے مواقع میسر آسکے،انہوں نے کہا کہ تمام ٹیکنیکل کالجز میں ماڈرن ایکویپمنٹ کی فراہمی اور لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی جائے اور تمام ٹیکنیکل کورسز کو دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز محکمہ انڈسٹری کے کمیٹی روم میں بورڈ آف گورنرز کی ایک تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹری عامر افاق، منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ٹیوٹا، بورڈ گورنرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے۔ اجلاس کو خیبر پختونخوا ٹیوٹا کے انتظامی اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو ٹیوٹا کے زیر نگرانی ٹیکنیکل کالجز میں سٹاف کی مجموعی کارکردگی اور طلباء کو پڑھائے جانے والے مختلف کورسز پر بھی بریفننگ دی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام ٹیکنیکل کالجز میں انفراسٹرکچر کی مزید بہتری اور ماڈرن ایکویپمنٹ کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ بہت جلد بورڈ اف گورنرز کی تشکیل نو پر بھی ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جبکہ ہماری ترجیح نوجوان طلباء کو جدید ٹیکنیکل ایجوکیشن کی فراہمی ہونی چاہیے۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ سب سے زیادہ توجہ طلباء کی بہتر ٹیکنیکل تعلیم کی فراہمی پر دی جائے، ہمارا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہمکنار کرنا ہے، جس کے لئے ہم تمام ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا وژن ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو معیاری تیکنیکی تعلیم فراہم کی جائے تاکہ صوبے کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے بہتر مواقع میسر ہوسکیں۔

مزید پڑھیں