ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں شا مل ہونے کے لئے جدید سائنس

ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں شا مل ہونے کے لئے جدید سائنس اور مصنوعی زہانت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے اور نوجوان نسل کو اس طرف راغب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔۔شفقت ایاز معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا

صوبے کے معدنی اور زیرزمین چھپے خزانے کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی بدولت بروئے کار لائینگے تاکہ صوبہ اور ملک معاشی ترقی حاصل کرسکے ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی شفقت ایاز نے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی سیدہ تنزیلہ صباحت اور بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر محمد عاکف خاں تفصیلی بریفنگ دی اور بورڈ کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور درپیش مسائل سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی شفقت ایاز نے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے کاوشوں کو کافی سراہا اور ساتھ یہ ہدایت کی کہ صوبے مین خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے اور خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو باقی اداروں کی طرح آمدنی کمانے والے اداروں کی صف میں دیکھنا چاہتے ہیں، صوبے میں وافر مقدار میں موجود مائننگ سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کافی آمدنی متوقع ہے اور اس امر کی ضرورت ہے کہ اس صنعت کو ڈیجیٹلائز کیا جائے تاکہ صنعت کاروں کو آسانی سے اس کی معلومات اور مقدار کے بارے میں معلومات فراہم کی جاسکیں۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ تمام محکموں کو رسائی ممکن بنائی جائے حکومت صوبے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے ہر قسم کی مدد فراہمی کے لئے بھرپور تعاون کریگی کیونکہ جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ہم معاشی ترقی نہیں کرسکتے اس لئے ضروری ہے کہ اس شعبہ میں جدید تحقیق کی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو مستقبل کے چیلنجوں سے روشناس کیا جائے۔ اس موقع معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور عام لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ آخر میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی شفقت ایاز نے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے 2024 کے سالانہ کارگردگی رپورٹ کا افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں