خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ہمراہ دھماکے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ، ڈی آئی جی عمران شاہد، ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان اور ڈی پی او ضیاء الدین احمد بھی موجود تھے.انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اورشہید مسجد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اہل علاقہ کو مسجد کی از سرِ نو تعمیر سمیت تمام نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کیلئے دعائیں کیں۔ انہوں نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا صوبائی وزیر پختون یار خان نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بنوں کے واقعے پر غم زدہ ہے وہ جلد نقصانات کا ازالہ کرے گی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروے کی ٹیم آئی ہے، انہوں نے سروے کیا ہے جلد ہی نقصانات کا بھی ازالہ کرے گی شہداء کے خاندانوں کو پیکج دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا امن و امان کے قیام کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی بنوں کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں تب امن کا قیام ممکن ہے حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے