زاہد چن زیب کی حلقہ نیابت سے آئے وفد سے ملاقات، عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات پر گفتگووزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے اپنے دفتر پشاور میں حلقہ نیابت سے تعلق رکھنے والے نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ وفد نے مشیر سیاحت و ثقافت کو اپنے علاقوں میں درپیش مسائل، بنیادی سہولیات کی کمی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔زاہد چن زیب نے وفد کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور مؤثر حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں، بالخصوص ہزارہ ڈویژن اور ضلع مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک مربوط جال بچھایا جا رہا ہے، تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔مشیر سیاحت و ثقافت نے وفد کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو بغور سنا اور بعض اہم معاملات پر فوری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ عوامی فلاح سے متعلقہ امور میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔زاہد چن زیب نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے صرف تعمیرات تک محدود نہیں بلکہ ان کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت، ثقافت، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں متوازن ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔وفد نے مشیر موصوف کے جذبہ خدمت اور فوری ردعمل کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے اپنے دفتر پشاور میں حلقہ نیابت سے تعلق رکھنے والے نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ وفد نے مشیر سیاحت و ثقافت کو اپنے علاقوں میں درپیش مسائل، بنیادی سہولیات کی کمی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔زاہد چن زیب نے وفد کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور مؤثر حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں، بالخصوص ہزارہ ڈویژن اور ضلع مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک مربوط جال بچھایا جا رہا ہے، تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔مشیر سیاحت و ثقافت نے وفد کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو بغور سنا اور بعض اہم معاملات پر فوری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ عوامی فلاح سے متعلقہ امور میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔زاہد چن زیب نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے صرف تعمیرات تک محدود نہیں بلکہ ان کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت، ثقافت، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں متوازن ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔وفد نے مشیر موصوف کے جذبہ خدمت اور فوری ردعمل کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں