خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے ذ یر اہتمام فارم ڈی، ڈی پی ٹی، بی ایس نرسنگ اور بی ایس الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے ذ یر اہتمام فارم ڈی، ڈی پی ٹی، بی ایس نرسنگ اور بی ایس الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبوں میں داخلوں کے لیے دوسراکے ایم یو سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ اتوار 6اکتوبر 2024کومنعقد کیا جائیگا۔ ٹیسٹ صوبے کے 13شہروں کے 16 امتحانی مراکز میں صبح بیک وقت 9 بجے شروع ہوگا، مذکورہ ٹیسٹ میں کل 26993 امیدوار حصہ لیں گے۔ تمام طلباء وطالبات کو رش اوربدنظمی سے بچنے کے لیئے ٹیسٹ سنٹرز میں صبح 7 بجے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ طلباء کوموبائل فون،گھڑیاں، کیلکولیٹر،زیورات اورٹیسٹ میں مدد دینے والا کوئی بھی مواد ساتھ نہ لانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حوالہ پولیس کر کے ایف آئی آردرج کی جائے گی۔ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان دو سے تین دنوں کے اندر کیا جائے گا جسے کے ایم یو کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھا جاسکے گا

مزید پڑھیں