وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور پولیس میں سالانہ آگاہی امرباالمعروف پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چئیرمین پراونشل انسپکشن ٹیم خیام حسن خان، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عدیل شاہ سمیت پولیس، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، پراونشل انسپکشن ٹیم کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عدیل شاہ اور نمائندہ پولیس نے اپنے اپنے محکموں میں سالانہ آگاہی امرباالمعروف پلان پر عملدرآمد کے حوالے ابتک کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔مشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے محکموں کے اندر کفایت شعاری اور وقت کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محکموں میں ایماندار اہلکاروں کو آگے لائیں اور انکی ستائش کریں۔ پولیس محکمے کے اندر شکایات کے حوالے سے سسٹم قائم کریں تاکہ درپیش شکایات کا حل یقینی ہو۔ انہوں نے دئیے گئے ٹاسک پر بروقت عملدرآمد کی ہدایت کی۔کرپشن کی روک تھام کیلئے آگاہی کی اشد ضرورت ہے