ذچہ و بچہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا تربیتی پروگرام کا انعقاد

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے آئی پاس پاکستان کے اشتراک سے ایک طبی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جس کا مقصد معیاری تولیدی صحت کی خدمات کے ذریعے ماؤں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں 19 ماہر امراض نسواں، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، اور دیگر طبی اہلکاروں نے شرکت کی، جو پشاور کے سات بنیادی اور تین ثانوی مراکز صحت سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ تربیت 30 ستمبر سے 3 اکتوبر 2024 تک مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال پشاور میں منعقد کی گئی۔ اس تربیت میں زچگی کے دوران ابتدائی بچاؤ، زچگی کے بعد علاج، اور خاندانی منصوبہ بندی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس تربیت کے دوران عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ محفوظ طبی طریقوں کی توثیق کی گئی اور شرکا کو ان پر عملی تربیت فراہم کی گئی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی، ڈائریکٹر ایم سی ایچ ڈاکٹر خضر حیات نے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھا رہا ہے اور اس تربیتی پروگرام کا مقصد عوام کو معیاری تولیدی صحت کی خدمات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔یہ اقدام صوبے میں زچگی کی شرح اموات اور بیماریوں کو کم کرنے اور پاکستان کے سسٹینبل ڈویلپمنٹ گول 3 کے حصول میں مدد فراہم کرنے کی ایک کڑی ہے۔

مزید پڑھیں