وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے کہا ہے کہ سوات اور دیر لوئیر میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے مجوزہ نئے منصوبوں سے علاقے میں صنعتی ترقی آئے گی اور ان علاقوں میں صوبے کی اپنی پیداواری بجلی مقامی راہداریوں کے ذریعے پہنچا کر ان صنعتوں کو فراہم کرنے کا پروگرام ہے جس سے علاقے میں صنعتکاری کے فروغ کے ذریعے معاشی ترقی آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ باڑہ ضلع خیبر میں بھی نئی صنعتی بستی کا مجوزہ منصوبہ علاقے میں چھوٹے کاروباروں کی ترقی کیلئے ایک اہم اقدام ہوگا۔معاون خصوصی نے مردان تھری صنعتی بستی کے حوالے معاوضے کے حوالے سے بعض مالی مسائل کے حل کیلئے ایس آئی ڈی بی کو کسی معقول تجویز پر کام کرنے کی ہدایت کی۔انھوں نے نورک وزیرستان میں صنعتی بستی کے قیام میں حائل روکاوٹوں کیحل کے سلسلے میں محکمے کی کوششوں کو سراہا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و حرفت اور فنی تعلیم کے منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔کمیٹی کا اجلاس چیرمین و رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ماہی پروری فضل حکیم خان یوسفزئی،سوات سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی اختر خان،سلطان روم اور شرافت علی نے خصوصی حیثیت میں شرکت کی جبکہ دیگر ممبران و اراکین اسمبلی سمیع اللہ،اصف خان،شیر علی افریدی اور علی شاہ کے علاؤہ سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات شاہد اللہ خان،سپیشل سیکریٹری صنعت انور خان،ایم ڈی ایس آئی ڈی بی حبیب اللہ عارف،ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب محکمہ ہائے خزانہ،قانون،ثانوی و اعلی ثانوی تعلیم اور صنعت کے ایڈیشنل سیکریٹریز،خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی،ڈائریکٹوریٹ جنرل صنعت،اکاونٹنٹ جنرل آفس کے حکام اور سوات چیمبر آف کامرس کے عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس میں کمیٹی کو سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے متعدد موجودہ اور مجوزہ نئے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل اور ان میں حائل روکاوٹوں کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی جبکہ اس ضمن میں کمیٹی کے ممبران نے اپنی رائے دی اور بعض فیصلے بھی کیئے گئے۔اس طرح متعلقہ محکموں نے بھی اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے اپنا موقف پیش کیا۔کمیٹی کو ایس آئی ڈی بی کی جانب سے صوبہ بھر کی صنعتی بستیوں میں پلاٹوں و دیگر ذرائع میں متعلقین کو نوٹسسز جاری کرنے کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔اسطرح سوات میں سمال انڈسٹدیل اسٹیٹ کے قیام کیلئے علاقے کے تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، چیمبر نمائندوں اورایس آئی ڈی بی حکام کی ایک مشترکہ اجلاس منعقد کرانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سوات کو احکامات جاری کیئے تاکہ اتفاق رائے سے کسی موزوں جگہ پر اس بستی کا قیام عمل میں لایا جائے۔کمیٹی نے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کو 15 یوم کی مہلت دے دی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئیندہ اجلاس میں دیر لوئیر کے تمام اراکین اسمبلی کو مدعو کیا جائے تاکہ متعلقہ ضلع میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے حائل روکاوٹوں کو دور کیا جاسکے اور یہ منصوبہ وہاں پر قائم ہوسکیں جس سے علاقے میں جا بجا پھیلے ہوئے صنعتی کاروبار ایک جگہ پر یکجا ہو سکیں گے۔کمیٹی نے صوابی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے جمع کردہ رپورٹ آئندہ اجلاس میں فورم کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس طرح نورک وزیرستان میں مجوزہ منصوبے جس کے سلسلے میں رقم بھی جاری ہوئی ہے تاہم دو فریقین کے مابین اس پر اراضی تنازعہ ہے کے حوالے سے محکمہ کے حکام کی کوششوں کی پزیرائی کی گئی اور محکمہ کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے خوش آئند پیش رفت پر مبنی رپورٹ جمع کی جائے گی۔ اس موقع پر اکرم درانی کالج بنوں کو فراہم کیئے بجلی فیڈر سے منسلک صنعتی برسی کو بجلی کی فراہمی کیلئے بورڈ اور متعلقہ محکمے و کالج کے حکام کے مابین ایک باہمی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ اس سلسلے میں کمیٹی کے سامنے ممکنہ لائحہ عمل کے حولے سے ایک واضح روڈ میپ اسکیں۔ کمیٹی کی خواہش پر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی حکام نے یونیورسٹی کا ممکنہ دورہ کرنے کا خیر مقدم کیا۔اسی طرح کمیٹی کے چیرمین نے کہا کہ انڈسٹریل پارک پشاور اور سائٹ پر اتفاق رائے آنے کے بعد سوات کیمجوزہ منصوبے کا دورہ کیا جائے گا۔ چیرمین نے رسالپور اور نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں کی تفصیل اور اس میں کی گئی نیلامی کے طریقہ کار کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں بریفنگ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔