خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے فیض آباد سیدو شریف کا دورہ کیا انہوں نے مقامی لوگوں اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر لوگوں اور دکانداروں نے صوبائی وزیر کو اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا جنہیں فضل حکیم خان یوسفزئی نے انتہائی غور سے سنا اور انکے مناسب حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ بعض مسائل کو موقع پر متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے حل بھی کیا اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں زندگی کی ہر سانس خدمت انسانیت کیلئے وقف کر رکھی ہے جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ ہم ہر صورت میں عوام کے سامنے جوابدہ ہے ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع خصوصاََ حلقہ پی کے 6 کے لوگوں کی تمام محرومیوں کا ازالہ احسن طریقے سے کرسکیں انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائیں اور عوام کا خاص خیال رکھا جائے اور عوام کو مکمل ریلیف فراہم کریں انہوں نے کہا کہ عوام کو جائز حق دینے کیلئے ہم خود بھی عوام کے درمیان موجود ہیں تاکہ براہ راست عوامی شکایات سے باخبر رہیں اور ان کا بروقت ازالہ کرسکیں۔

مزید پڑھیں