صوبائی وزیر سماجی بہبود و ترقی نِسواں سید قاسم علی شاہ کا عالمی یومِ خواتین پر خصوصی پیغام

خیبر پختونخوا کے وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید قاسم علی شاہ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یومِ خواتین منایا جاتا ہے، کسی بھی معاشرے کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہاں کی خواتین تعلیم یافتہ، مضبوط اور خودمختار نہ ہوں، خیبر پختونخوا حکومت خواتین کی ترقی اور حقوق کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں خواتین کی تربیت کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، پہلے صرف روایتی ہنر جیسے سلائی اور کڑھائی سکھائے جاتے تھے لیکن اب ای-کامرس اور مصنوعی ذہانت (AI) جیسے جدید شعبوں میں بھی تربیت دی جائے گی، جلد ہی پشاور میں ای-کامرس اور AI سکول کا افتتاح کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں یہ سہولت پورے صوبے میں فراہم کی جائے گی۔وزیرِ اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبر پختونخوا میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو تعلیم دیں اور ان کی بہتر تربیت کریں تاکہ وہ خودمختار بن سکیں، حکومت ان تمام خواتین کا مکمل ساتھ دے گی جو ترقی کی راہ میں درپیش چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں، وہ وقت دور نہیں جب خیبر پختونخوا کی ہر عورت ہنر مند، خود مختار اور مضبوط ہوگی۔

مزید پڑھیں