خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کینٹ دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں امدادی رقوم تقسیم کر دی گئی ہیں جبکہ جن کے گھروں کو نقصان پہنچا تھا ان کے نقصانات کا سروے بھی مکمل کر لیا گیا ہے بہت جلد گھروں کے نقصانات کا ازالہ بھی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بنوں امن پاسون میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں بھی جلد امدادی چیکس تقسیم کئے جائیں گے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور مشران کی موجودگی میں لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کریں گے ہماری موجودہ حکومت عوامی مسائل اور امن و امان کے قیام سے غافل نہیں بلکہ اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہیں ہم انہیں مزید آزمائش میں نہیں ڈال سکتے ہم عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے آئے ہیں اور خیبر پختونخوا کی حکومت عوام کو خوشحالی، امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور یہی ہمارا منشور بھی ہے۔

مزید پڑھیں