صوبائی وزیر سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ اور پیسکو چیف انجینئر اختر حمید کی ملاقات

صوبائی وزیر سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے پیسکو چیف انجینئر اختر حمید سے اپنے حلقے میں بجلی کے مسائل کے حوالے سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقے میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، مختلف فیڈرز پر اوور لوڈنگ، کیبل کی تبدیلی اور ٹرانسفارمرز کی بروقت مرمت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے عوامی مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے پیسکو چیف سے کہا کہ ان مسائل کا فوری حل نکالا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ پیسکو چیف انجینئر اختر حمید نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے دوران ضلعی زکوۃ چیئرمین ملک جہانزیب خان،چیئرمین ظاہر خان لنڈی ارباب، جنرل سیکرٹری سٹی ویسٹ اعجاز خان صراف اور حلقے کے دیگر ورکرز بھی موجود تھے۔عوامی حلقوں نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ بجلی کے مسائل جلد حل ہوں گے۔

مزید پڑھیں