پوچھا مس ٹک ٹاک نے 700 ارب کا سولر باٹنے کا بولا ہے تو کمپنی حکام ہنس کر بولے کل 5 ارب کا بجٹ دیا ہے باقی آپ سمجھدار ہیں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

وزیر اعظم اور انکے مشیران روزانہ اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی بتا کر معیشت بہتری کی یقین دلاتے ہیں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

دراصل اسٹاک مارکیٹ کی حقیقت سب کے سامنے ہیں پوری اسٹاک مارکیٹ کی مالیت 40 ارب ڈالر ہے جو 2017 میں 100 ارب ڈالر تھی مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور انکے مشیران روزانہ اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی بتا کر معیشت بہتری کی یقین دلاتے ہیں دراصل اسٹاک مارکیٹ کی حقیقت سب کے سامنے ہیں پوری اسٹاک مارکیٹ کی مالیت 40 ارب ڈالر ہے جو 2017 میں 100 ارب ڈالر تھی۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ یاد رکھیں اس وقت اسٹاک مارکیٹ کا انڈکس 51,000 تھا اور آج 86,000 ہے اسی لئے تو خان صاحب کہتے ہیں ایک تو پڑھے لکھے نہیں اوپر سے سیکھتے بھی نہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس وقت اسٹاک مارکیٹ 2017 چھوڑیں 2007 سے بھی نیچے ہے بلکہ جب 1999 میں ایٹمی دھماکوں سے پہلے بھی پاکستانی مارکیٹ کی قیمت آج سے بہتر تھی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے پاکستان کو دنیا کی سستی ترین مارکیٹ کہا جاتا ہے۔ اپنے ایک دوسرے بیان میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پنجاب حکومت کے منصوبوں بارے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے جاری سولر پروگرام کے حوالے سے کمپنی حکام سے ملاقات میں پنجاب کا زکر آیا ہے تو پوچھا کہ مس ٹک ٹاک نے 700 ارب کا سولر باٹنے کا بولا ہے اور کمپنی حکام ہنس کر بولے کل 5 ارب کا بجٹ دیا ہے باقی آپ سمجھدار ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ویسے ان کے چچا حضور نے بھی 1800 ارب روپے کا کسان پیکج کا اعلان کیا تھا مزمل اسلم نے کہا کہ اور آخر بجٹ میں کسانوں کیلئے پانچ ارب روپے مختص کئے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ کچھ اسی طرح پانچ سو یونٹ کے بل والوں کے لئے 14 روپے فی یونٹ بچت کا اعلان کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پھر تبدیل کر کے 200 سے 500 یونٹ کیا اور پھر تبدیل کر کے سنگل فیز میٹر کیا پھر اسلام آباد کے صارفین سے واپس لیا اور اب دو مہینے ختم ہو گئے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اس کا مطلب ہے وہ ریلیف بھی اشتہارات تک محدود تھا۔

مزید پڑھیں