خیبر پختونخوا حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبے کی تاریخ میں

خیبر پختونخوا حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے ایونٹ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔یہ گیمز 20 فروری سے شروع ہو رہے ہیں جن میں مردوں کے17 اور خواتین کی 12 گیمز شامل ہیں جن میں مجموعی طور پر کل 2500 کھلاڑی صوبے کے ساتوں ریجنز سے شرکت کریں گے اور 23 فروری تک صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان کا کہنا ہے کہ بانی چیرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی قیادت میں نوجوانوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔انھوں نے کہا کہ بطور صوبائی وزیر کھیل انکی سرپرستی میں محکمہ کھیل کی پوری ٹیم صوبے میں کھیلوں کی ترویج اور فروغ کیلئے کوشاں ہے تاکہ نوجوانوں کیلئے مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع مہیا کی جا سکیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس نوعیت کے سب سے بڑے ایونٹ کا انعقاد صوبے کیلئے ایک منفرد اعزاز ہے۔

مزید پڑھیں