لائیو سٹاک فارمز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محکمہ لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹیو سوسائٹیز کی تعاون سے کامیابی سے اختتام پذیر، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت، محکمہ لائیو اسٹاک کے اقدام کو سراہا
محکمہ لائیوسٹاک، فیشریز و کوآپریٹیو سوسائٹیز، لائیو سٹاک فارمز ایسوسی ایشن، کوآپریٹیو سوسائٹیز اور انبکس پاکستان کے تعاون سے پشاور میں منعقدہ دوسری میگا انٹرنیشنل لائیو سٹاک زرعی فشریز ایکسپو کامیابی سے اختتام پزیر ہو گئی۔ اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر اصل خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر اصل نے کامیابی سے دوسری میگا انٹرنیشنل لائیو سٹاک ایگری فشریز ایکسپو کے انعقاد پر منتظمین، محکمہ لائیوسٹاک کے افسران اور معاون تنظیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوسری بار منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی ایکسپو میں کسانوں، زمینداروں اور شعبہ لائیو سٹاک سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس میں گہری دلچسپی لی۔دوسری میگا انٹرنیشنل لائیو سٹاک زرعی فشریز ایکسپو میں مختلف سٹالوں میں سرکاری، غیر سرکاری تنظیموں اور پرائیویٹ کمپنیوں کے نمائندوں نے سٹالوں کا دورہ کرنے والے کسانوں اور زمینداروں کی خوب رہنمائی کی۔ دو روزہ انٹرنیشنل ایکسپو لائیو سٹاک، فارمر ویلفیئر ایسوسی ایشن، لائیو سٹاک کواپریٹو سوسائٹی، انباکس پاکستان انٹرنیشنل ایکسپو کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ دو روزہ ایکسپو میں تقریبا 60 سے زائد مختلف سٹال لگائے گئے ہیں جن میں زرعی مشینری، زرعی کھاد، بیج، ڈیری مشینری، مویشیوں اور فصلوں کی بیماروں کی روک تھام کے ادویات اور ویکسین جدید فارمنگ ٹیکنالوجیز، ڈیری، لائیو سٹاک ایکوافیڈ، میڈیسن, سیمن اور دیگر شامل ہے ایکسپو کا بنیادی مقصد کسانوں میں لائیو سٹاک اور زراعت کی پیداوار اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے جبکہ فصلی پیداوار کی ترقی اور صوبے کو گوشت، دودھ اور انڈوں کی پیداوار میں خود کفیل بنانا ہے خیبر پختونخوا کی دوسری میگا انٹرنیشنل لائیو سٹاک ایگری فشریز ایکسپو میں قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کی بہترین پروڈکٹس اور ٹیکنالوجیز ایک چھت تلے نمائش کیلئے رکھی گئی تھیں جن سے فارمرز اور سرمایہ کار اور کاروباری افراد اپنے کاروبار کی وسعت یا نئے کاروبار سے متعلق معلومات اور رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔ دوسری میگا انٹرنیشنل لائیو سٹاک زرعی فشریز ایکسپو کے اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک توسیع ڈاکٹر اصل خان نے اپکسپو میں حصہ لینے والی تنظیموں اور منتظمین میں شیلڈ تقسیم کیں۔ اس موقع پر لائیوسٹاک فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر آصف اعوان اور دیگر بھی موجود تھے