وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہمایون خان نے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہمایون خان نے ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک اور قیدیوں کی جانب سے شکایتوں کے انبار لگانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت تمام عملے کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔ معاون خصوصی ہمایون خان نے جیل ہسپتال میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور جیل میں انتظامی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو تمام عملے کے فوری تبادلے اور صورتحال کی فوری انکوائری کرنے کے احکامات دئیے۔اس موقع پر تحصیل چیرمین فیروز شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ویژن کے مطابق جیل میں موجود قیدیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر کے معاشرے کے کارآمد افراد بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک رکھنے کی اجازت بالکل نہیں دی جائی گی۔معاون خصوصی ہمایون خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر صوبے کی تمام جیلوں کے اچانک دورے کروں گا اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائی گی۔

مزید پڑھیں