وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف و آباد کاری الحاج نیک

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف و آباد کاری الحاج نیک محمد نے بنوں کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے کمشنر بنوں ڈویژن محمد عابد وزیر سے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان یوسف کریم بھی موجود تھے معاون خصوصی الحاج نیک محمد نے کمشنر بنوں ڈویژن سے بنوں ڈویژن کے موجودہ حالات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی معاون خصوصی الحاج نیک محمد نے کمشنر کو بنوں ڈویژن کے عوامی مسائل کے تدارک اور بہتر سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی معاون خصوصی الحاج نیک محمد نے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بنوں ڈویژن کے عوام کو اندھیروں سے نجات دلانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلیف و آباد کاری خیبر پختونخوا کے عوام کی توقعات پر پورا اترے گا،شمالی وزیرستان,بنوں سمیت تمام ضلعوں میں 1122 ریسکیو کی مزید بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ جلد ہی تمام اضلاع کے دورے کریں گے اور 1122 ریسکیو کی بہتری کے بارے میں عوام سے مثبت رائے لیں گے 1122 ریسکیو میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان کی تمام تحصیلوں میں 1122 ریسکیو سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور باقاعدہ طور پر افتتاحی تقریبات منعقد کی جائیں گی 1122 ریسکیو سے شمالی وزیرستان کے عوام کو روشناس کریں گے انہوں نے کہاکہ بنوں ڈویژن میں امن ناگزیر ہوچکا ہے قیام امن کیلئے مل کر جدوجہد کریں گے امن صرف ایک فرد کا مسئلہ نہیں ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے مل کر حل نکالیں گے صوبائی حکومت قیام امن کیلئے تگ ودود کررہی ہے۔

مزید پڑھیں