وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ رنگیز احمد کی سربراہی میں منگل کے روزایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ سیاحت اور کلچر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اتلہ،بیرگلی صوابی تا مہابنڈ بنیر بین الضلاعی سیاحتی سڑک کی تعمیر پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا اورشرکاء اجلاس کو بتایا گیا کہ مذکورہ سڑک تقریبا 7کلومیر طویل ہے اور اس پرا بھی کام بند ہے۔جس پر معا ون خصوصی نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوام کا ایک دیرنہ مطالبہ پورا ہوگا اور انہیں آمد رفت کی بہتر سہولت میسر ہونے کے ساتھ علاقے میں سیاحت کے شعبہ کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائیں تاکہ علاقے کے عوام اس سکیم سے استفادہ کر سکیں۔اجلاس میں محکمہ سیاحت کے افسران نے یقین دلایا کہ وہ مذکورہ سڑک کی جلد تکمیل کے لئے علاقہ کا دورہ کریں گے اور اسے جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔