وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ طلباء علم حاصل کرکے اپنی محنت اور کردار سے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔عالمی دنیا میں اساتذہ کا احترام کیا جاتا ہے اساتذہ بھی طلباء کے کردار سازی میں بھر پور توجہ دیں۔صوبائی حکومت تعلیم کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نوجوانوں کو اس ملک کا اثاثہ سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی یونیورسٹی پشاور میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر سٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر،رجسٹرار اور دیگر سٹاف بھی موجود تھے۔معاون خصوصی نے یونیورسٹی میں قائم مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور طلباء کے کام کو سراہا۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کردار قابل تحسین ہے اور بہت کم عرصہ میں یو نیورسٹی نے ترقی کے منازل طے کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طلباء تکنیکی تعلیم سے ہم آہنگ ہوکر نئے ٹیکنالوجی کی طرف توجہ دیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ اساتذہ طلباء کیساتھ محنت کرکے طلباء کے کردار سازی میں خصوصی دلچسپی لیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے طلباء میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اوورسیز پاکستانی ہمارے اثاثہ ہے۔