خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی میزبانی میں پہلی بار کراچی میں کامیاب انرجی روڈ شو کا انعقاد کیا گیا

خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی میزبانی میں پہلی بار کراچی میں کامیاب انرجی روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم،وائس چیرمین خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مسعودکنور،چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی عادل صلاح الدین ودیگر حکام کی موجودگی میں محکمہ فنانس کے تعاون سے منعقدہ اس روڈ شو میں پختونخوا ہائیڈل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) سیڈ (ایڈم اسمتھ)،خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گریڈ کمپنی،خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی اور صوبائی سرمایہ کاری بورڈ نے صوبے میں موجود امکانی سرمایہ کاری شعبوں کو سرمایہ کاروں کی ترغیب کیلئے اجاگر کیاجن میں ٹورزم،انفراسٹرکچر، معدنیات،سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے شعبے شامل تھے جبکہ بورڈ حکام نے صنعت کاروں اور کراچی کے سرمایہ کاروں کو ہائیڈرو اور دیگر صاف توانائی کے متبادل شعبوں کے حوالے سے بھی سرمایہ کاری کی پیش کی۔اس طرح تیل وگیس کے شعبے بھی ان سرمایہ کاری مواقع میں شامل تھے۔ روڈ شو میں سرمایہ کاری بورڈ اور چائنہ پاکستان بزنس اینڈ انوسٹمنٹ پروموشن کونسل (سی پی بی آئی پی سی)کے مابین توانائی اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین سی پی بی آئی پی سی طارق گل نے صوبائی تجارت و سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سیانھیں تعاون فراہم کرنے اور صوبے میں سرمایہ کاری لانے پر بورڈ کے کردار کو سراہا۔اس طرح کراچی کے سرمایہ کاروں نے صوبائی حکومت کی جانب سے منعقدہ اس روڈ شو کو ایک اہم قدم قرار دیا۔ کے پی بورڈ آف انوسٹمنٹ نے اس ایونٹ کی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل قریب میں کئی دیگر روڈ شوز کے انعقاد کا پلان بنایا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں