خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کا دورہ کیا اور بورڈ کے ملازمین کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے ملازمین کی اپگریڈیشن کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا ہے، اور جو ملازمین اپگریڈ ہونے سے رہ گئے ہیں، ان کو بھی جلد از جلد اپگریڈ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ محنت خیبر پختونخوا صنعتی مزدوروں اور ملازمین کے مفاد میں جدید اصلاحات لا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ وہ بورڈ کے اپگریڈ ہونے والے ملازمین میں اپگریڈیشن لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے تقریب میں سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو بی محمد طفیل، ڈائریکٹر ایڈمن سیف اللہ ظفر، ڈائریکٹر ایجوکیشن پروفیسر امجد، ڈائریکٹر ورکس انجینئر آصف مجید، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شعیب اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو بی نے وزیر محنت کو 267 ملازمین کی اپگریڈیشن کی تفصیلات فراہم کئے اور بتایا کہ باقی ملازمین کی اپگریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے مذید بتایا کہ خیبر پختونخوا وریکرز ویلفئیر بورڈ اور گورننگ باڈی ورکرز ویلفیر فنڈ اسلام آباد نے کی منظوری کے بعد ڈبلیو ڈبلیو بی کے ملازمین کو اپگریڈ کیے ہیں صوبائی وزیر محنت نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ بورڈ کے ریگولر ملازمین کی پروموشن کیلیے ترجیحی بنیادوں پر ڈی پی سی اجلاس بلایا جائیں اور جو ملازمین پروموشن کی تمام شرائط پر پورا اترتے ہیں انکی پروموشن کی جائیں انہوں نے کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام کو ہدایات کی کہ کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل کو جلد حل کیا جائے صوبائی وزیر نے مذید احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صنعتی مزدوروں، ان کے بچوں اور ملازمین کے مسائل کو فوری اور موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ صوبے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ نے اس موقع پر صوبائی وزیر کو جاری اقدامات اور آئندہ منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔