خیبر پختونخوا چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل 2019 کے حوالے سے صوبائی کابینہ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس

خیبر پختونخوا چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل 2019 کے حوالے سے صوبائی کابینہ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز پشاور میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر سماجی بہبود و ترقی نسوا ں سید قاسم علی شاہ، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر شرکاء اجلاس کو محکمہ قانون کے افسران نے خیبر پختونخوا چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل 2019 پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران نے خیبر پختونخوا چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل 2019 کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں جبکہ وزیر قانون ایڈوکیٹ آفتاب عالم نے کہا کہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے جو مذہبی اور اسلامی تعلیمات سے بھی جڑا ہوا ہے، اس لیے اس بل کو مزید جائزہ اور پیشرفت کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجوانا چاہیے۔

مزید پڑھیں