خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان، صوبائی وزیر لائیو سٹاک، ماہی پروری و امداد باہمی فضل حکیم خان یوسفزئی اور مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا ضلع صوابی میں کنڈل ڈیم کا دورہ

> کنڈل ڈیم صوابی سے تقریبآ 14 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی، عاقب اللہ خان

کنڈل ڈیم صوابی سے نہ صرف ہزاروں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی بلکہ اس سے ماہی پروری کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا اور سیاحت کے لیے بھی وسیع مواقع میسر ہوں گے۔ اس منصوبے کی تعمیر پر 2 ارب 33 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان، وزیر لائیو سٹاک، ماہی پروری و امداد باہمی فضل حکیم یوسفزئی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب نے ضلع صوابی میں کنڈل ڈیم کے دورے کے موقع اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ ماہی پروری فضل حکیم یوسفزئی کے ہاتھوں دیگر وزراء کے ہمراہ کنڈل ڈیم میں ساتھ ہزار سے زیادہ مچھلیاں چھوڑیں۔ اس موقع پر محکمہ آبپاشی اور سمال ڈیمز کے افسران نے صوبائی وزراء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیم میں 11 ہزار ایکڑ فٹ سے زائد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جس سے سارا سال کنڈل، پنجمند، پابینی، جھنڈا، بولا اور ڈاگئی کی تقریباً 14 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ اسی طرح اس ڈیم سے نہ صرف زراعت ترقی کرے گی بلکہ ماہی پروری اور سیاحت بھی کو فروغ ملے گا۔ صوبائی وزیر ماہی پروری فضل حکیم یوسفزئی نے اس موقع پر ڈیم میں ساتھ ہزار سے زیادہ مچھلیاں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ اس سائٹ پر ماہی پروری کا ایک بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا جس سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سیاحت زاہد چن زیب نے کہا کہ یہ علاقہ قدرتی حسن سے مالامال ہے اور اس ڈیم کے گرد و نواح میں سیاحت کے فروغ کے وسیع امکانات ہیں اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے کہا کہ کنڈل ڈیم سے زیادہ سے زیادہ اراضی کو زیر آب لانے کے لیے نہروں کے نٹ ورک کو وسیع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈیم علاقے میں زراعت، ماہی پروری اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اس سے روزگار کے مواقع وسیع ہوں گے اور علاقے میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بادہ ڈیم کا افتتاح ہوا ہے جس سے تین ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبے کے طول و عرض میں ترقی و خوشحالی کاسفر جاری ہے اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں