تمام ریجنل ڈائریکٹر جنرلز کیلئے دفاتر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، وہاں سے اسی ہفتے آن لائن آرڈز کا بھی اجرا ہوجائے گا، سپورٹ سٹاف بھی مہیا کیا گیا ہے، جو کوئی بھی آج کے بعد اپنے مسلے کیلئے میرے دفتر اپنے آر ڈی جی کے اجازت کے بغیر آیا اس کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، اپنے مسائل اپنے ریجن میں حل کریں، ریجنز کے مسائل کے آر ڈی جیز ذمہ دار ہیں ان سے پوچھوں گا کہ ان کے ریجن میں کیا چل رہا ہے، محکمہ صحت کے پورے عملے کو ہدایت ہے کہ اپنے چھٹیوں اور تعیناتیوں سے متعلق کسی بھی مسلے کیلئے صرف اور صرف آن لائن اپلائی کریں: مشیر صحت کا بیان
مشیر صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ صوبے کے چاروں ریجنل ڈائریکٹر جنرلز نے اپنے متعلقہ ریجنز کے ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی میٹنگ کراچکے ہیں اور تمام ریجنل ڈائریکٹر جنرلز کیلئے دفاتر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریجنز سے اسی ہفتے آن لائن آرڈز کا بھی اجرا ہوجائے گا اور سپورٹ سٹاف بھی مہیا کیا گیا ہے۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ جو کوئی بھی آج کے بعد اپنے مسلے کیلئے میرے دفتر اپنے آر ڈی جی کے اجازت کے بغیر آیا اس کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، اپنے مسائل اپنے ریجن میں حل کریں، ریجنز کے مسائل کے لئے آر ڈی جیز ذمہ دار ہیں ان سے پوچھوں گا کہ ان کے ریجن میں کیا چل رہا ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے پورے عملے کو ہدایت کی ہے کہ اپنی چھٹیوں اور تعیناتیوں سے متعلق کسی بھی مسلے کیلئے صرف اور صرف آن لائن اپلائی کریں۔ جو کوئی بھی اپنی پوسٹنگ ٹرانسفر کیلئے ان کے دفتر کا رخ کرے گا اس کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ سرکاری اہلکار دفتری اوقات میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں ان کے دفتر کی چوکیداری نہ کریں۔ ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کی تعیناتی کیلئے بھی آن لائن درخواستیں جمع کرائیں وہ پلیسمنٹ کمیٹی کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ محکموں میں اصلاحات کرنا چاہتے ہیں ان کا مقصد پوسٹنگ ٹرانسفر نہیں ہے۔