وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت خان کی زیر صدارت منگل کے روز

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت خان کی زیر صدارت منگل کے روز پشاور میں بجٹ2024-25 کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کے حکام نے مختلف سکیموں کے بارے میں معاون خصوصی کو بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر انیلہ محفوظ درانی،ڈی جی پاپولیشن عائشہ احسان،ایڈیشنل سیکرٹری عبداللہ خان اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کوہستان کے اضلاع کیلئے موبائل سروس،260فیملی ویلفیئر سنٹرز،120فیملی ویلفیئر سنٹرز ضم اضلاع کیلئے،ریجنل ٹریننگ سنٹرز ساوتھ،ای کلائنٹ ریکارڈ سسٹم اور ساوتھ ریجن کیلئے آر ٹی آئی بلڈنگ کی تعمیر و دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ملک لیاقت خان نے کہا ہے کہ بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر محکمہ میں ڈیجیٹل اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔دور دراز علاقوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔محکمہ میں مشاورت اور ٹیم ورک کیساتھ معاملات حل کیا جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ دور دراز علاقؤں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں