چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پرچم کشائی کی۔
وطن عزیزکے77ویں یوم آزادی کے موقع پر پشاور ہائی کورٹ میں جشنِ آزادی کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم، کورٹ کے ججز،، ایڈوکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور، چئیرمین سروس ٹریبونل،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، خیبرپختونخوا بار کونسل کے عہدیداروں و ممبران اور پشاور ہائی کورٹ کے عملہ نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پرچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پرچم کشائی کی اورپولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم بلند کرنے کے بعدسلامی دی۔تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم وطن نے عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی اور آزادی کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے والوں کی قربانیوں اور محنت کو خراج عقیدت پیش کیا۔پرچم کشائی کی تقریب میں مملکت خدادادپاکستان کی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔اس موقع پر یوم آزادی کو شایان شان طورپر منانے کے لئے پشاور ہائی کورٹ کی عمارت کو جھنڈوں، قمقموں اور غباروں سے بڑی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا۔