صوبائی وزیر قانون کا کوہاٹ کے رہا پارٹی کارکن عامر خان کا پرتپاک استقبال

26 نومبر کو ڈی چوک سے گرفتار کوہاٹ پی کے 90 سے تعلق رکھنے والے کارکن اور چیئرمین بازید خیل عامر خان کی ناحق قید سے رہائی کے بعدخیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ کوہاٹ پہنچنے پران کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر موصوف خود انہیں اپنی گاڑی میں کوہاٹ لائے اور بے مثال اور لازوال قربانیاں دینے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عامر خان جیسے تمام نڈر اور بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشاء اللہ یہ ضرور رنگ لائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ کارکن ہمارا قابلِ فخر سرمایہ ہیں اور مشکل وقت میں جس طرح انہوں نے ساتھ دیا ہے ہم بھی انہیں کسی بھی مرحلے پر نہیں بھولیں گے۔آفتاب عالم نے کہا کہ ہم اپنے کارکنوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور گرفتار تمام کارکنوں کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور انشاء اللہ وہ بھی جلد ہی رہا ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں