خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر خیبر پختونخوا اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر خیبر پختونخوا اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر صوبے کی سرکاری جامعات کو معالی طور پر بہتر بنانے اور اکیڈمک ایکسیلنس کی طرف لیجانے کیلیے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں یونیورسٹیوں کو کیٹیگریز کیا ہے یونیورسٹیوں کو مختلف کیٹیگری میں شامل کیا ہے بہت جلد ان جامعات کو اپنے پاؤں پر کھڑاکرینگے جو مالی بحران کا شکار ہیں صوبائی وزیر کا اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے حوالے سے کہنا تھا کہ مذکورہ کالج تاریخی لحاظ سے اپنا ایک مقام اور حیثیت رکھتا ہے اسلامیہ کالج یونیورسٹی مالی طورپر ہائی رسک کیٹیگری میں نہیں ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک یا دوسال میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی سرپلس پر چلاجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلامیہ کالج پشاورمیں سٹاف کیلئے جناح رہائشی کالونی میں کوارٹرزکے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے فیتہ کاٹ کر جناح رہائشی کالونی کاباقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پررجسٹرارابرارداؤد،ڈپٹی ڈائریکٹر پی این ڈی ظہور، پرووسٹ سیدکمال، ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی، ایڈمنسٹریٹرحیات آبادسپورٹس کمپلیکس عابدآفریدی، پروفیسرز،سٹاف سمیت دیگر بھی کثیر تعداد میں موجودتھے صوبائی وزیر نے اسلامیہ کالج کی جناح کالونی میں پروفیسرز کوچار کوارٹرزکی چاپیاں حوالے کیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نئی نسل کی بہتررہنمائی اور انکی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،انکی خواہش ہے کہ صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ کوبھی بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے کوشاں ہیں اس موقع پر جناح رہائشی کالونی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں