مشیر وزیراعلی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ

مشیر وزیراعلی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں سالانہ آگاہی امرباالمعروف پلان کے حوالے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد بدعنوانی کی روک تھام کا کامیاب ماڈل اسلامی حکم امر بالمعروف کی بنیاد پر ہے جو آگاہی، بدعنوانی کے مواقع کو ختم کرنااورقوانین کے نفاذ پر مبنی ہے۔ آگاہی کا مقصد بنیادی طور پر معاشرے میں بدعنوانی اور سماجی برائیوں کے خلاف نفرت پیدا کرنا، اخلاقی اقدار کو بلند کرنے اور مستقبل کی قیادت کے کردار کی تعمیر ہے۔ سالانہ آگاہی پلان امر باالمعروف پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ مزید بہتری کے لئے سالانہ بنیاد پر نظرثانی ہوگی جبکہ اس پلان پر مستقل بنیادوں پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ اس آگاہی پلان امر بالمعروف کا مقصد مستقبل کی قیادت کی کردار سازی کے ذریعے معاشرے میں بدعنوانی کے خلاف نفرت پیدا کرنا ہے۔ مشیر وزیراعلی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے آگاہی پلان کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی قیادت کی کردار سازی کے لیے سکولوں سے یونیورسٹی کی سطح تک کے نصاب میں مناسب تبدیلیاں لانا، بدعنوانی اور بدعنوانی کے برے اثرات کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلع، تحصیل اور ویلج/نیبر ہڈ کونسل کی سطح پر معاشرے کے مختلف طبقے شامل کرکے کیمٹیز قائم کرنا، محکمہ اوقاف میں کرپشن کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے لیے امر باالمعروف سیل کا قیام، پبلک سیکٹر میں میرٹ اور منصفانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پبلک سیکٹر ایسوسی ایشنز اور یونینز میں ”اخلاقی سیل” کی تشکیل، سرکاری تنظیموں /محکموں میں اعلی معیار کی دیانتداری اور شفافیت کے لئیآگاہی کیمنصوبے بنانا، ہر سال دسمبر میں انسداد بدعنوانی ہفتے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ بدعنوانی کے خلاف مختلف محکموں کو سونپے گئے پلان کی کوریج کو یقینی بنائے گا۔ سالانہ آگاہی پلان کے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوآرڈینیشن ڈائریکٹوریٹ قائم ہوگا۔ ڈائریکٹوریٹ سالانہ بنیادوں پر تھرڈ پارٹی سروے کے ذریعے سالانہ آگاہی پلان کی تاثیر اور بہتری کا بھی انعقاد کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران دور حکومت میں بے تحاشا کرپشن ہوئی۔اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارکردگی میں گزشتہ چھ مہینوں کے دوران بہتری آئی اور بڑی بڑی ریکوریز کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے گڈ گورننس کے لیے پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹبلٹی کمیٹی بنائی جو بانی چیئرمین عمران خان کو جواب دہ ہے۔ اس طرح کارکردگی و گورننس میں بہتری کے لیے ٹول کٹس جاری کیے۔ پہلی مرتبہ سالانہ آگاہی مہم امر باالمعروف کی صوبائی کابینہ نے باقاعدہ منظوری دے دی ہیں جس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ آگاہی پلان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق عباسی نے کہا کہ سکولوں میں صبح کی اسمبلی کے اندر تین چیزیں لازمی قرار دی ہیں اسمبلی میں تلاوت کلام پاک،اس کے بعد قومی ترانہ اور تین دفعہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک پڑھا جائے گا۔سکولوں کے اندر لائبریری کا ہونا لازم قرار دیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن لیول پر ہر یونیورسٹی کے اندر اقبال چیئر کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ رحمت اللعالمین ریسرچ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ اسطرح اصلاح کردار سوسائٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گایونیورسٹی میں تحقیق / ریسرچ پیپرز کے اندر کوشش کی جائے گی کہ ایسے پراجیکٹ رکھے جائیں جسمیں کردار سازی اور کرپشن کے خلاف نفرت پیدا کیا جا سکے۔ چھ ماہ کے اندر ہر سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹی میں ایک ایک سیمینار ہوگا جس کا بیسک موضوع کردار سازی اور کرپشن کے خلاف آگاہی مہم ہوگی۔ اسی طرح ہر چھ ماہ کے اندر ایک ورکشاپ ہوگی جس میں نوجوان بٹھائیں گے اور ان سے معاشرے کی اصلاح کے لیے تجاویز لائیں گے۔ اسطرح ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں اصلاحی گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ اسطرح مساجد و ویلج و نیبرہوڈ کونسل کے لیول پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں