وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو سے ان کے دفتر پشاور میں مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں، جن میں حلقہ نیابت کے معززین، پارٹی کارکنان اور دیگر مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ملاقاتوں کے دوران وفود نے وزیر خوراک کو اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خوراک نے تمام وفود کی شکایات اور تجاویز کو نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنا، اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبائی حکومت کی کاوش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے ان کا دفتر ہر وقت عوام کے لیے کھلا ہے اور وہ خود براہ راست عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں تاکہ مؤثر اور پائیدار حل کو یقینی بنایا جا سکے۔