خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان نے کہا ہے کہ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے مزدوروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے محکمہ عملی اقدامات اٹھارہا ہے معیشت کی مضبوطی میں مزدور اہم کردار ادا کررہے ہیں مزدوروں کو انکاحق ملے گا کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے مزدوروں کو درپیش مسائل کے حو الے سے پشاور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وائس کمشنر ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن، ڈائریکٹر لیبر اور مختلف لیبر یونین اور ایسوسی ایشن کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی صوبائی وزیر کو لیبر یونین اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے فردّا فردّا مزدوروں کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ان مسائل کو بغور سنتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے محکمہ لیبر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اپنی ذمہ داریوں کو باطریقے احسن نبھانے اور محکمہ میں بہتر لانے کیلیے بھرپو کوشش کرونگا انہوں نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ ٹیم ورک کی طرح کام کریں اور محکمہ کو آگے لیجانے میں اپنا کردار اداکریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے پیسوں میں خردبرد کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی عوام کا پیسہ عوام پر لگے گا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔