خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے اسلامیہ کالج پشاور

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے اسلامیہ کالج پشاور میں سکواش کورٹ کا افتتاح کردیا۔ صوبائی وزیر کے ہمراہ سابق عالمی سکواش چمپئین قمر زمان، ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی، رجسٹرار داؤد زاہد، پرووسٹ سید کمال، ڈائریکٹر ایڈمن شبیراحمد، حیات اباسپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر عابدافریدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی این ڈی ظہور بھی موجود تھے صوبائی وزیر کو نئے تعمیر ہونے والے سکواش کورٹ کا دورہ کرایا گیا اور تفصیلی بریفنگ دی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر میناخان آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا صحتمندانہ زندگی کے لیے ناگزیر ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کھیلوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ نوجوان نسل اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہترین انداز میں بروئے کار لا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور تاریخی اہمیت کا حامل ادارہ ہے، جہاں طلبہ نے نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ مختلف کھیلوں میں بھی اعلیٰ کارکردگی دکھا کر ملک اور صوبے کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج کے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کی بدولت یہاں کھیلوں کی جدید سہولیات میسر ہیں جن سے طلبہ بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔قبل ازیں صوبائی وزیر کی کالج آمد پر شاندار استقبال کیا گیا انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں