رکن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے مواصلات و تعمیرات مشتاق احمد غنی قائمہ کی سربراہی میں

کن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے مواصلات و تعمیرات مشتاق احمد غنی قائمہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس منگل کے روزپشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرپرسن برائے کمیٹی مشتاق احمد غنی نے دیر بالا میں مختلف منصوبوں میں ہونے والی مبینہ خرد برد اور پیسوں کے غلط استعمال کا سختی سے نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو اگلے کمیٹی اجلاس میں پیش ہونے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ پیش نہ ہونے پر اس انکوائری کو نیب یا اینٹی کرپشن بھیج دیا جائے گا۔ اجلاس میں کمیٹی و صوبائی اسمبلی ممبران محمد اعظم خان، اجمل خان، زبیر خان، افتخار احمد خان جدون، امیر فرزند خان، ارشد علی، آصف خان، شرافت علی، فتح الملک ناصر، سجاد اللہ، عدنان خان اور شفیع اللہ جان نے شرکت کی۔ سیکرٹری برائے محکمہ مواصلات و تعمیرات نے کمیٹی کے ممبران کو محکمہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم پی اے اور چیئرپرسن مشتاق احمد غنی نے دیر بالا میں 479.370 ملین کے فنڈز کے غلط استعمال کے لیے انکوائری رپورٹ طلب کر لی اور متعلقہ افسران کو بھی اگلے اجلاس میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں