وزیر ا علیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ کرم کو آج بھی ایک کروڑ 24 لاکھ مالیت کی ادویات بھیج دی گئی ہیں، اب تک کُل تین کروڑ سے زائد مالیت کی ادویات کرم بھیجی جاچکی ہیں، ڈی ایچ او اپر کرم کی جانب سے آج بھی ادویات جاری کی گئی ہیں، فیصل ایدھی بھی ائیر ایمبولینس لے کر پاڑا چنار پہنچ گئے ہیں، اپر اور لوئر کرم کی کشیدہ صورتحال سے حکومت آگاہ ہے اور ہرممکن امداد فراہم کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر ادویات کی قلت سے متعلق خبروں پرمشیر صحت کی متعلقہ حکام سے بات ہوئی ہے، ادویات کی سپلائی نہ تو رُکی ہے نہ ہی ختم ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ مشیر صحت احتشام علی نے سوشل میڈیا پر اپر کُرم میں ادویات کی قلت سے متعلق چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کرم کو آج بھی ایک کروڑ 24 لاکھ روپے مالیت کی ادویات بھیج دی گئی ہیں۔اب تک کُل تین کروڑ سے زائد مالیت کی ادویات کرم بھیجی جاچکی ہیں۔ ڈی ایچ او اپر کرم کی جانب سے آج بھی ادویات جاری کی گئی ہیں۔ فیصل ایدھی بھی ائیر ایمبولینس لے کر پاڑا چنار پہنچ گئے ہیں۔ اپر اور لوئر کرم کی کشیدہ صورتحال سے حکومت آگاہ ہے اور ہرممکن امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر ادویات کی قلت سے متعلق خبروں پر متعلقہ حکام سے بات ہوئی ہے ادویات کی سپلائی رُکی ہے نہ ختم ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ایم ایس پاڑا چنار، ایم ایس صدہ، ڈی ایچ او اپر کرم اور لوئر کرم سے خود بات ہوئی ہے۔ ادویات کی قلت سے ابھی تک کوئی موت لاحق نہیں ہوئی۔ انہوں نے ادویات وضاحت کی کہ زمینی راستوں کی بندش کی وجہ سے ادویات وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے ہیلی کاپٹر کے زریعے بھیجی جارہی ہیں۔ ادویات کے ائیر پورٹ تک رسائی اور کلئیرنس میں تھوڑا ٹائم لگتا ہے۔ آج ادویات اور ضروری ویکسین کی تیسری کھیپ اپر کرم اور صدہ پہنچائی گئی ہے۔ دو ماہ کیلئے ضروری ویکسین کی کھیپ اپر اور لوئر کرم پہنچائی گئی ہے۔ ایمرجنسی ادویات پر مشتمل کھیپ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال پاڑہ چنار اور ٹی ایچ کیو ہسپتال صدہ پہنچائی گئی۔ آج تقریبا 1800 کلوگرام وزن پر مشتمل ادویات کرم سپلائی کی گئی ہیں۔