خیبر پختونخوا میں بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے پہلی دفعہ

خیبر پختونخوا میں بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے پہلی دفعہ لیول 1 کورس کی کوچنگ کا آغاز کردیا گیا۔خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نیڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران اس کوچنگ کورس کاافتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کیموقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر خان اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر واجد علی چوہدری بھی موجود تھے۔ خیبر پختونخوا میں اس تربیتی کورس کا اہتمام صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان کی سرپرستی میں ڈایریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ملائشیاء سے آئے بیڈمنٹن ایشیاء کے Sembenthan Sivaperumal پاکستانی کوچز کو جدید بیڈمنٹن کوچنگ تکنیک کے متعلق آگاہی دیں گے اور یہ کورس منعقد کریں گے۔اس طرح ملک بھر سیتقریبا 15 افراد اس تربیتی کورس سے مستفید ہو رہے ہیں جن میں خیبر پختونخوا، پنجاب، پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، اسلام آباد اور پاکستان واپڈا کے بیڈمنٹن سے وابستہ بہترین افراد کا چناؤ کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سیاپنے خطاب میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے ملائشیاء سے آئے بیڈمنٹن ایشیاء کے مہمان اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ کورس صوبہ خیبر پختونخوا میں کرانے کا اہتمام کیا۔انھوں نے کہا کہ اس تربیتی کورس کے ذریعے مقامی کوچز مختلف تیکنیک سے آراستہ ہو سکیں گے جو صوبے میں بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ایک بہترین موقع ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں ہماری ترجیح تمام کھیلوں کے فروغ پر مرکوز ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہر طرح سے اقمات اٹھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں