خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے سنٹرل جیل سیدو شریف سوات کا دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کر کیان کے مسائل دریافت کیے صوبائی وزیر نے جیل کے کچن کا معائنہ بھی کیا جبکہ قیدیوں کی افطاری کیلئے تیار کردہ کھانے کا جائزہ بھی لیا صوبائی وزیر کی ہدایت پر قیدیوں کے لئے سپیشل افطار مینیو بھی تیار کیا گیا اور جیل میں قیدیوں کے ساتھ افطاری کی بعد ازاں فضل حکیم خان نے جیل انچارج کیساتھ جیل کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات دی کہ قیدیوں کی ضروریات اور سہولیات کا اچھی طرح خیال رکھا کریں کیونکہ انسان ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کریں اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان و عہدیداران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ویژن کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں عوام کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔