خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر(ر)سجاد بارکوال کی زیر صدارت ضلع کر ک کی سڑکو ں کی بہتری اور بحالی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر(ر)سجاد بارکوال کی زیر صدارت بدھ کے روز ضلع کر ک میں والڈ بینک کے تعاون سے خیبرپختونخوا رورل ایکسیس ایبلٹی پراجیکٹ کے تحت سڑکو ں کی بہتری اور بحالی کے حوالے سے پشاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مذکورہ پراجیکٹ کے ریزیڈنٹ انجینئر حسام شہزاد،ڈپٹی ٹیم لیڈر مطیع اللہ جان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی اینڈ ڈبلیو ارشاد سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پراجیکٹ کے حکام نے صوبائی وزیر زراعت کو ضلع کرک میں ورلڈبینک کے تعاون سے ضلع کر ک میں زیر تعمیر سڑکوں کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔سڑکو ں کی تعمیر کے اس منصوبے میں ضلع کرک کی،مدکی تا سراج بابا روڈ (دس کلومیٹر) پائلہ موڑ تا شہیدان بانڈہ روڈ (سات کلومیٹر) انڈس ہائی وے تا میردل بانڈہ براستہ موسکان روڈ (ساڑھے پانچ کلومیٹر) اور گرگری تا عیسک خماری (ساڑھے چار کلومیٹر) سڑکوں کی تعمیر شامل ہے اور اس منصوبے پر مجموعی طور پر تقریبا1900ملین روپے خرچ ہونگے۔ ریفنگ میں صوبائی وزیر کو مزید بتایا گیا کہ مذکورہ منصوبہ پندرہ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت میجر(ر)سجاد بارکوال نے متعلقہ افسران کو ہدایات کی کہ سڑکوں کی تعمیر میں کام کے معیار اور مقدار کی شفافیت کو یقینی بنایاجائے اور علاقے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت کے مطابق منصوبوں کے ڈائزائن میں تبدیلی لائی جائے انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے اور دوردراز علاقوں کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر سڑکوں کی تعمیر اور بحالی پر کام شروع ہیں تاکہ عوام کو آمدو رفت کی سہولیات فراہم ہونے کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان منصوبوں کی خود نگرانی کریں گے اور کسی بھی قسم کی کمی کوتائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے عوامی منصوبوں کی تعمیر میں تعاون پر والڈ بینک کے عہدیداران اور متعلقہ افسران کو شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں