خیبر پختونخوا اسمبلی کے رولز آف بزنس میں ترامیم اور نئے مسودے کی تیاری ایک سنگ میل قدم ہے۔ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی

خیبر پختونخوا اسمبلی کے 37 سالہ پرانے رولز آف بزنس میں ترامیم اور نئے مسودے کی تیاری کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کے کانفرنس روم میں اختتامی ابواب پر بحث کو سمیٹتے ہوئے چئیرپرسن قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط, پٹی سپیکر ثریا بی بی نے مجوزہ ترامیم پر مشتمل نئے مسودے کو صوبائی اسمبلی کے آئندہ ادوار کے لیے ایک تاریخی اقدام اور انتہائی اہم سنگ میل قرار دیاہے۔ ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے کہا کہ ترامیم اسمبلی کے امور میں بہتری اور کار کردگی کو مزید موثر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی, داود شاہ،انور خان، تاج محمد ترند،منیر لغمانی اور سجاد اللہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ڈپٹی سپیکر و چئیرپرسن قائمہ کمیٹی ثریا بی بی نے تمام ممبران اور متعلقہ افسران کی انتھک محنت اور لگن کو سرہا اور اس کاؤش مین بھر پور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ عید کے فورا” بعد ان ترامیم کو نظر ثانی اجلاس میں پیش کیا جائے گا جسکے بعد حتمی مسودے کو اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جایگا.انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی ہذا کے ممبران جلد ہی سینیٹ کے اجلاس کے مشاہدے کے لیے سینیٹ کا دورہ بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں