خیبرپختونخوا کے وزیرلائیوسٹاک وفشریز فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ انصاف پر مبنی قانون پر عملدرآمد ہی میں ملک کی ترقی اورخوشحالی کاراز پوشیدہ ہے، قانون سے کوئی بالاترنہیں،انصاف کاتقاضہ ہے کہ تحریک انصاف کوملنے والے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرکے عمران خان کو باعزت جیل سے رہاکرایاجائے۔ عمران خان کی گرفتاری اوران کوعوام سے دوررکھنا قانون اورانصاف پرسوالیہ نشان ہے۔عوامی لیڈر کوناکردہ گناہ میں قید کرکے عوامی مینڈیٹ کاقتل ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی وفود اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے گردگھیراتنگ کرنے کے باوجود بھی پی ٹی آئی اورعمران خان کی عوامی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کیساتھ والہانہ محبت رکھتے ہیں۔اورعوام سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی کے شاہراہ پر گامزن کرتے ہوئے پاکستان کوبحرانوں سے نکالاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں انصاف کافقدان اورقانون پرعملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملک مختلف بحرانوں میں گرا ہواہے لوگوں نے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اورعمران خان کو بھاری مینڈیٹ سے نوازالیکن تحریک انصاف کی مینڈیٹ پرشب وخون مارا گیا۔ مینڈیٹ چوروں نے مینڈیٹ حاصل کرنے والوں سے مینڈیٹ چوری کرکے وفاق میں عوام پرغیرمنتخب حکومت مسلط کرکے عوامی لیڈر کوجیل میں بندکردیاہے۔ اگر یہ لوگ اس ملک کے ساتھ مخلص ہیں تو ان کو عوامی لیڈر عمران خان کورہاکرناہوگا اوران کیمر ہ اجلاس میں عمران خان کو بٹھاناچاہئے تاکہ ملک بحرانوں سے نکل سکے۔