محکمہ محنت خیبر پختونخوا کے حکام نے اپنے محکمہ میں انقلابی اصلاحات لاتے ہوئے

محکمہ محنت خیبر پختونخوا کے حکام نے اپنے محکمہ میں انقلابی اصلاحات لاتے ہوئے صوبے کے مختلف کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لئے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے یہ فیصلہ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی زیرصدارت انکے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری لیبر کیپٹن ریٹائرڈ میاں عادل اقبال اور وائس کمشنر ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر کو ای مزدور کارڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایاگیا کہ ای مزدور کارڈ متعارف کرنے سے مزدوروں کا انٹری آف سروس سے لیکر تمام سروس ریکارڈ دستیاب ہوگا جبکہ مزدور کی مختلف کارخانوں میں سروس اور اسکے دورانیے کا ریکارڈ اور دیگر معلومات بھی دستیاب ہوں گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ای مزدور کارڈ پر کام تیز کرکے مزدور کارڈ کے جلدازجلد اجراء کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ محنت میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے نظام میں اصلاحات اور بہتری لانے کے لئے ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ہے۔ ڈیجیٹائزیشن سے محکمہ محنت میں شفافیت آئیگی اور وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ مزدوروں کی تمام سروس
کاریکارڈ بھی محفوظ رہے گا

مزید پڑھیں