وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی زیرصدارت سالانہ آگاہی امرباالمعروف پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی زیرصدارت سالانہ آگاہی امرباالمعروف پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں محکمہ خزانہ میں سالانہ آگاہی امرباالمعروف پلان پر عملدرآمد اور موجودہ پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ خزانہ اور صوبائی انسپکشن ٹیم کے نمائندوں نے شرکت کی۔ محکمہ خزانہ کے حکام نے پلان کے تحت اب تک کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جبکہ دیگر ٹاسک پر عملدرآمد جاری ہے۔ مشیر وزیراعلیٰ نے اجلاس میں مالی نظام میں اصلاحات، محکمانہ امور میں کفایت شعاری، اور بجلی کے استعمال میں اعتدال پر زور دیا اور کہا کہ مالی امور میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، ایماندار افسران کی کار کردگی کو سراہا جائے، اور اداروں میں شکایات کے حل کے لیے شکایات سسٹم کو مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کرپشن کی روک تھام کے لیے عوامی آگاہی کو کلیدی قرار دیتے ہوئے تمام اہداف پر بروقت عملدرآمد کی تاکید کی۔ انہوں نے محکمہ خزانہ کو تاکید کی کہ معیاری کارکردگی اور وقت کی پابندی کو ترجیح دی جائے۔

مزید پڑھیں