خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکرثریہ بی بی کی زیر صدارت استحقاق کمیٹی کا اجلاس

خیبر پختونخوا اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی سپیکرثریہ بی بی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں استحقاق کی تحریک نمبر 6، 9، 14 اور 18 پر غور کیا گیا۔تحریک نمبر 6 اور 9 پر بعض متعلقین کی عدم حاضری کے باعث بحث نہ ہو سکی۔اراکین کمیٹی نے غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقین کو دوبارہ طلبی کے احکامات جاری کیے اور واضح کیا کہ اسمبلی کی کارروائی کا احترام کرناہر شخص پر لازم ہے۔تحریک نمبر 14 اور 18 کے حوالے سے متعلقہ حکام کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوئے اور اپنا عذر پیش کیا جسے استحقاق کمیٹی نے قبول کرتے ہوئے آئندہ کے لئے احکامات جاری کئے۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات پیر مصور شاہ، اور اراکین صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی، ارباب وسیم، تاج محمد، خالد خان، صوبیہ شاہد، عبدالسلام آفریدی، منیر لغمانی، عدیل اقبال، اکرام غازی، اور ارشاد خان نے شرکت کی۔استحقاق کمیٹی نے اسمبلی کی کارروائی کے تقدس اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور واضح کیا کہ ہر فرد اسمبلی اور اس کی کمیٹیوں کے سامنے جواب دہ ہے۔

مزید پڑھیں