خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ سائنسز

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ سائنسز (آئی ایم سائنسز) پشاور میں بزنس نمائش میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا ایک روزہ فیسٹ Feast بزنس نمائش میں صوبائی وزیر نے لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور سٹوڈنٹس سے تیارکردہ سٹالز پر نمائش کے لئے رکھی گئی مختلف پراڈکٹس کی افادیت کے بارے میں دریافت کیا صوبائی وزیر کے ہمراہ آئی ایم سائنسز کے جوائنٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر وقار احمد بھی موجود تھے صوبائی وزیر کو انسٹیٹوٹ کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے نمائش کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں بتایاگیا کہ بزنس میں آئی ایم سائنسز کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے پہلے سمسٹر کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور پہلے سمسٹر کے مکمل ہونے کے بعد اپنے ہاتھوں سے مختلف بزنس ماڈلز تیار کئے ہیں نمائش کا مقصد سٹوڈنٹس کے تیار کردہ بزنس ماڈلز اور آئیڈیاز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے صوبائی وزیر میناخان آفریدی نے پہلے سمسٹر کے سٹوڈنٹس کے تیارکردہ بزنس ماڈلز کی تعریف کی اور کہا کہ طلبہ و طالبات کا بزنس ماڈلز کی تیاری میں دلچسپی لینا اور انکے مختلف آئیڈیاز سامنے آنا خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل پر توجہ دینا نہایت ضروری ہے تعلیمی اداروں میں ایسے مضامین پر فوکس کرنا ضروری ہے جس کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہو تاکہ سٹوڈنٹس کو اپنی ڈگری مکمل کرنے سے پہلے مارکیٹ میں روزگار کے موقع مل سکیں

مزید پڑھیں